Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نصب العین پر یقین اور قیادت پر اعتماد دعوت کو پر اثر بناتا ہے۔دردانہ صدیقی


کراچی 15جولائی 2017ء: نصب العین پر یقین اور قیادت پر اعتماد ہماری دعوت کو پر اثر بناتا ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس وہ صالح قیادت موجود ہے جو حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔ لوگوں کو جماعتِ اسلامی کو اقتدار میں لانے کی بے باک دعوت دیں ہمیں یقین ہے کہ عدل ، امن اور خوش حالی کے لیے جماعتِ اسلامی سے بہتر کوئی آپشن موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل جماعتِ اسلامی دردانہ صدیقی نے ضلع بن قاسم کے تنظیمی دورے کے موقع پر ناظمات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کا الیکشن میں حصہ لینا اور قومی قیادت کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کرنا بہت اہم ہے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری رانافضل ، آمنہ عثمان ، معتمدہء حلقہء خواتین تسلیم معضم اور ڈپٹی ڈائیریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ ان کے حمراہ تھیں جبکہ نائب ناظمہء سندھ رخشندہ ناز ، انوری بیگم ، ناظمہ ء کراچی فرحانہ اور نگزیب اور ناظمہء ضلع شہناز فیاز بھی موجود تھیں

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس