Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عید اس کی ہے جس نے تقویٰ اختیارکیا ۔فرحانہ اورنگزیب


کراچی ؍12جولائی2017ء:جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی مرکزی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ناگزیر ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ جماعت اسلامی کے مؤقف کی تائید ہے، اسلامی اورخوشحال پاکستان کے لیے دیانت دار قیادت کا ہونا اشد ضروری ہے ،عوام کرپشن سے پاک قیادت کا ساتھ دیں ، مشن کے حصول کے لیے بنیادی تقاضا بنیان مرصوص اورباہمی تعلقات کی مضبوطی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت تقریب ’’عید ملن ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عید ملن سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر معتمدہ پاکستان تسنیم معظم ، نائب قیمات رعنا فضل، آمنہ عثمان ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار ، معتمدہ صوبہ سندھ عظمیٰ عمران ، نائب ناظمات صوبہ سندھ رخشندہ ناز ، انوری بیگم ،معتمدہ کراچی اسماء سفیر ، نائب ناظمات کراچی فرح عمران ، حمیرا خالد ، ثمینہ عتیق ، جاویدہ فہیم اور دیگر بھی موجود تھیں ۔ عید ملن میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ عید رب رحمان کی طرف سے رمضان المبارک کی محنتوں کا ثمر ہے ، قرآن اوررمضان کے اثرات کو برقرار اور محفوظ رکھنا اصل مجاہدہ ہے ، اللہ کی مدد سے باقی مہینوں میں نیکیوں کی توفیق ملتی ہے ، اپنی پوری زندگی کا مطمع نظر اللہ کی محبت ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جس مشن سے وابستہ ہیں اس میں حالات حاضرہ اہم ہیں اس وقت شر میں سے خیر برآمد ہونے کا دور ہے بے شک امت مسلمہ اور ملک عزیز شدید مسائل کا شکار ہے لیکن اللہ خیر کو نکال کر رہا ہے ،قوم کو اس وقت دیانتدار قیادت اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا پیغام پہچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآ ن کی آیت پکا ر پکار کر کہہ رہی ہے کہ قیادت کا کردار سب سے اہم ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ جماعت اسلامی کے مؤقف کی تائید ہے اسی طرح پاکستان کرپشن سے پاک ہوسکتا ہے جس کے لیے دیانت دار قیادت کا ہونا اشد ضروری ہے ۔فرحانہ اورنگزیب نے کہا کہ اللہ سے جتنا مضبوط تعلق ہوگا دنیا و آخرت میں اسی قدر کامیابی مقدر بنے گی اور فلاح پانے والے لوگوں میں شامل ہوں گے ، عید اس کی ہے جس نے تقویٰ اختیارکیا اور اپنی زندگی کو قرآن کے سائے میں گزارنے کے لیے سعی اور جدو جہد کی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس