Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالے سے نیپرا کی سماعت آج ہو گی،حافظ نعیم الرحمن شریک ہوں گے


کراچی 12جولائی 2017ء:کراچی کے صارفین بجلی کے لیے کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالے سے نیپرا کی دو روزہ سماعت 13اور 14جولائی کو مقامی ہوٹل میں ہو گی ۔جس میں ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے کے الیکٹرک کی درخواست کا جائزہ اور فیصلہ کیا جائے گا ۔اس سے قبل یہ سماعت 29جون کو ہو نا تھی جو ملتوی ہو گئی تھی ۔سماعت میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی کراچی کے شہریوں کی جانب سے بطورِ فریق شریک ہوں گے ۔واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمن اس سے قبل بھی نیپرا کی سماعت میں شریک ہو ئے تھے جبکہ گزشتہ سماعت میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے درخواست کو منظور نہیں کیا گیا تھا اور فیصلہ اگلی سماعت تک مؤخر کر دیا تھا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس