Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو مزید بیمار کرنے کا اقدام ہے۔ذکر اللہ مجاہد


لاہور10جولائی 2017ء:  امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی ملی بھگت کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو مزید یمار کرنے کا اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے حکومت کی قانونی سازی نہ ہونالمحہ فکریہ ہے ۔ڈرگ ریگولیٹری کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میںآئے روز اضافہ کر دیا جاتا ہے جس کا نقصان غریب عوام کو بھگتنا پڑتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کا غیر معیاری ادویات سے واسطہ پڑتا ہے تو دوسری طرف آئے دن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ان کوبیمار کر دیتا ہے ۔ گذشتہ ایک سال سے 100فیصد سے زیادہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے مگر حکومت کی طرف سے ڈرگ ریگولیٹری اور ملٹی نیشنل دوا سازکمپنیوں کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کے بارے میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی جو حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف عارضوں میں مبتلا غریب اور بیمار مریض سستی ادویات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت اس حوالے سے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری کے کرتا دھرتا ادویات کے حوالے سے جو فیصلہ کریں اسے حتمی حیثیت حاصل ہوتی ہے اورحکومت صرف بے بسی کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے جو قابل مذمت بات ہے۔ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے اور ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے ڈرگ ریگولیٹری کے ساتھ مکمل قانون سازی کی جائے تاکہ ادویات غریب اور نادار بیماروں کی پہنچ میں آسکیں۔  

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس