Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

الخدمت فائونڈیشن مستحق لوگوں کیلئے ہمددری اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہیں


لاہور7جولائی 2017ء:  صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ ا لخدمت فائونڈیشن لاہور صحت و تعلیم اور کفالت یتامی کے حوالے سے موثر اور جدید طرز عمل اپنائے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز زانہوں نے الخدمت فائونڈیشن لاہور کی ایگزیٹوکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میںمغیث شاہد قریشی ، انجینئر احمد حماد رشید ، ڈاکٹر اعجاز نذیر ، زبیر صدیقی ،محسن بشیر ، ڈاکٹر حارث ، ڈاکٹر آصف کھوکھر ، محمد اقبال ،عمران اکرم اورانجینئر ارشد مرزا نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام متعدد رفاہی پروجیکٹس چل رہے ہیں جو صرف اور صرف غریب اور نادار لوگوں کی امداد کیلئے کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن لاہور اپنے پروجیکٹس کے مزید بہترین نتائج کے حصول کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سر فہرست پروجیکٹس میں کفالت یتامی پروگرام ، ایمرجنسی سروسز ، کمیونٹی سروسز ، تعلیم وصحت، ہسپتال ڈائیگنوسٹ سینٹر ، لیبارٹریاں ، واٹر پلانٹس ، ادویات ، ڈسپنسریاںو دیگر پروجیکٹس شامل ہیں اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتربنا نے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کا ادارہ 1990ء سے بطور این جی او کام کر رہا ہے اور اس کا نیٹ ورک ملک بھر میں لاکھوں رضاکاروں پر مشتمل متحرک ٹیم کی صورت میں موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے  مخیر حضرات الخدمت فائونڈیشن پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور ہمارے رضا کار اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے 24گھنٹے سر گرم عمل رہتے ہیں ۔ایگزیٹو کمیٹی میں الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے موجودہ7 201ئکے تمام پروجیکٹس کے بارے میں صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور نے ممبران کو بریفنگ بھی دی ۔             

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس