Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

ماہ جبین اختر کے بیٹے اور ڈاکٹر سید مبین اختر کے نواسے کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی04؍جون 2017ء: سابق ممبر ویمن اینڈ فیملی کمیشن و ممبر رائزنگ یوتھ ماہ جبین اختر کے بیٹے اور ڈاکٹر سید مبین اختر کے نواسے کا امریکہ میں دریا میں ڈوب کر انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم کے انتقال پرجماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی قیمہ دردانہ صدیقی ،نائب قیمات رعنا فضل، آمنہ عثمان ، حمیرا طارق ، عفت سجاد اور عائشہ سید ، معتمدہ تسنیم معظم ،مرکزی انچارج میڈیا سیل عالیہ منصور ،مرکزی سکریٹری اطلاعات صائمہ افتخار نے لواحقین و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ گھر والوں کو اس غم کو جھیلنے کا حوصلہ اور آزمائش پرصبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس