Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اللہ تعالیٰ نے ہمیں خوشیوں کے با مقصد مواقع اور تہوار عطا کیے ۔ دردانہ صدیقی


کراچی ؍یکم جولائی 2017ء: جماعت اسلامی خواتین کے شعبہ دعوہ اینڈ انفارمیشن ریسورس سینٹر کے کارکنان کی جانب سے  عید ملن کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی مہمان خصوصی تھیں۔دردانہ صدیقی نے شرکاء  کو عید کے ساتھ ماہ رمضان میں جاری آن لائن دورہ قرآن اور واٹس ایپ خلاصہ قرآن کے کامیاب اجراء  پر مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان ہماری تربیت کا مہینہ تھا رمضان سے حاصل کی گئی تربیت سے پورے سال استفادہ کرنے سے ہی ہم اپنے مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رسی کو تھام کر ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اجتماعی جدوجہد میں ہر فرداپنے مقام پر اپنے دائرہ میں زمہ داری ادا کرے ہمارا ہر وقت عبادت ہے اگر اللہ کی رضا میں لگ رہاہے دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ  اللہ کاپیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانے کے لئے توازن کے ساتھ اپنی زندگیوں کو تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے معاملات اور معمولات سے دنیا کو مثبت پیغام جانا چاہئیے۔اللہ نے اپنے  بندوں سے مغفرت اور اجر عظیم کے وعدے کئیے ہیں۔ہمیں اپنے اندر اللہ کے بندوں کے اوصاف پیداکرنے ہونگے۔اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور ، ڈپٹی ڈائریکٹر  سعدیہ حمنہ،ڈائریکٹر ڈی آئی آر سی اسما رشید اور دیگر زمہ دار بھی موجود تھیں

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس