Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عالمی عدالت کافیصلہ جانبداری، اسلام دشمنی، امریکی حمایت اور بھارت کی طرفداری ہے۔لیاقت بلوچ


 لاہور19مئی 2017ء: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا عارضی فیصلہ جانبداری، حدودسے تجاوز، اسلام دشمنی، امریکی حمایت اور بھارت کی طرفداری ہے۔ لیکن یہ امر بھی واضح ہے کہ نواز شریف حکومت کلبھوشن یادیو کیس میں اوّل روز سے حکومت، وزارت خارجہ بے تدبیری اور بے عزمی کاشکار رہی ہے اور ادارے ایک پیج پر نظر نہیں آئے۔ قومی سلامتی کو درپیش کمزوریوں کی ذمہ دار خود حکومت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے NA-126کی سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں کلرکوں اور اساتذہ پر حکومتی تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس، شیلنگ اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دھوکے بازی بند اور کلرکوںکے مسائل حل کرے۔ ملک بھر میں کلرک اور پرائمری اسکولوںکے اساتذہ لاتعداد مسائل کا شکار ہیں۔ حکومت پرائمری تعلیم کے ساتھ ملک دشمن، نئی نسل دشمنی اور بیرونی دباﺅ کے ساتھ تباہ کن نظام تعلیم دینے کا رویہ ختم کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2017-18سالانہ بجٹ حکومت کا پانچواں بجٹ ہو گا۔ گزشتہ چار سالوںمیں صنعت، تجارت، زراعت ، ملازمین اور مزدوروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بجلی، پیٹرول، گیس، پانی پر ناروا ٹیکس غربت اور افراطِ زر میں اضافے کا باعث بنا۔ حکومت کرپٹ اشرافیہ اور عوام دشمن مافیا کی سرپرستی بندکرے۔ غریب عوام 2018ءکے انتخابات میں اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا انتقام لیںگے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس