Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

کلبھوشن معاملے پر عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے،ملکی تحفظ پر دباؤ قبول نہ کیاجائے۔سراج الحق


 لاہور 18مئی 2017 ء: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بھارتی کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ اس سلسلہ میں عوام اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ۔ کلبھوشن کے معاملے میں حکومت شروع ہی سے سنجیدہ نہیں تھی ۔ ملکی تحفظ پر کسی قسم کا دباﺅ قبول کیا جاسکتاہے اور نہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ ہوسکتاہے ۔ پاکستان آزاد و خود مختار ملک ہے ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر بھارت سے دوستی نہیں ہوسکتی ۔ کلبھوشن کے مقدمہ میں پاکستان نہیں ، حکومت ہاری ہے ۔ حکومت کا کلبھوشن کے معاملے پر کوئی واضح موقف نہیں تھا اور اس مقدمہ کو حکومت نے درست انداز میں نہیں لیا ۔ ملکی سیکورٹی پر عالمی دباﺅ کو خاطر میں نہیں لاناچاہیے تھا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بین الاقوامی دباﺅ مسترد کر کے ملکی سیکورٹی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موقف سنے بغیر عالمی عدالت نے یکطرفہ فیصلہ دیا ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس