Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں اللہ کے بندوں کو راہ حق سے ہٹا کر شیطان کی بندگی کی راہ پر ڈالنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہیں


 لاہور 18مئی 2017ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سازش کے تحت امت مسلمہ کو مسالک اور فرقوں میں تقسیم کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی اصلی اقدار اور اسلامی رویوں کو چھوڑ کر دوسروں کی سوچ کے پیچھے چلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں اللہ کے بندوں کو راہ حق سے پھیرنے اور اخلاق و معاملات کو خدا کی راہ سے ہٹا کر شیطان کی بندگی کی راہ پر ڈالنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہیں ۔ بدقسمتی سے اقتدار و طاقت کے سرچشموں پر بھی انہی بے خداقوتوں کا قبضہ ہو چکا ہے جو شیطانی طاقت میں اضافہ کا سبب بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جماعت اسلامی بندگان خدا کو اللہ تعالیٰ کی بندگی کے راستوں پر چلانے کے لیے مقدور بھر کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلمانوں کے اخلاق و معاملات اور سوچ کے دھاروں کو قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ڈھال کر زندگی کی گاڑی رب تعالیٰ کی رضا کے راستے کی اس جدوجہد میں مصروف عمل ر ہے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہاکہ موجودہ مغربی تہذیب کے پشت پناہ حق کے راستے کی اس جدوجہد کو ہر ممکن طریقے سے ختم کرنا چاہتے ہیں یا اسے کمزور کر کے عملاََ بے اثر بنا دینا چاہتے ہیں انشاء اللہ حق کی شمع کو بجھانے میں قطعاََ کامیاب نہیں ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اس وقت امن کا گہوارہ بن سکتا ہے کہ جب اسے فتنہ اور فساد کے ساتھ کافرانہ سازشوں سے محفوظ رکھا جائے جو اس ریاست اسلامیہ کا بنیادی فریضہ ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پوری دنیا میں اسلام کے احیاء کے لیے پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ضروری ہے ۔ملک میں کرپشن ، جہالت ، مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور ہر طرح کی دہشت
گردی 70سال سے اقتدار پر قابض استعمار کے غلام حکمرانوں کی وجہ سے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس