Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک تزکیہ نفس اور تربیت کا مہینہ ہے۔اسماء سفیر


کراچی17؍مئی 2017ء: جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت استقبالِ رمضان پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے اور پورے شہر میں بڑے پیمانے پر حلقہ جات ، یوسیز اور زونز کی سطح پر خواتین کے اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں PS-97سرجانی ضلع غربی میں استقبال رمضان سے خطاب کرتے ہوئے معتمدہ کراچی اسماء سفیر نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور تربیت کا مہینہ ہے۔اس ماہ مبارک کی اصل اہمیت نزولِ قرآن ہے ۔اللہ تعالی نے مقدس کتاب سے منسلک ہونے والی ہر چیز کو قدر و منزلت عطا فرمائی ہے۔اس کا پیامبر فرشتہ ، فرشتوں میں سب سے افضل جس ہستی کے قلب مبارک پر نازل ہوا وہ مخلوقات میں سب سے افضل اور جس امّت پر نازل ہوا وہ امّتّ وسط کہلائی ۔جس ماہ میں نازل ہوا وہ سیّد الشھور اور جس رات میں نازل ہوا وہ شبِ قدر کہلائی۔انہوں نے کہا کہ روزے کا اصل مقصد تقوی کا حصول ہے۔جس کا لازمی تقاضہ اللہ کی کبریائی کا اعلان اور اس کے نفاذ کی جدوجہد ہے۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس