Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

الخدمت کے میڈیامنیجر محمد طارق پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ، ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے


کراچی ؍17مئی 2017ء: الخدمت کراچی کے میڈیا منیجر محمد طارق پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق محمد طارق اپنے دوست فیصل کے ہمراہ بدھ کے روز اپنے عزیز کی نمازِ جنازہ میں شر کت کر کے آرہے تھے کہ لانڈھی میں پولیس نے شک کی بنیاد پر ان پر براہِ راست فائرنگ کر دی ۔انہیں تین گولیاں لگیں انہیں جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار بھی فرار ہو گئے ۔دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان کی حفاظت کے بجائے ان کی قاتل بن گئی ہے ۔آئے دن ایسے واقعات رونماء ہو تے رہتے ہیں جس میں پولیس بے گناہ شہریوں پر براہِ راست فائرنگ کر کے انہیں ہلاک یا زخمی کر دیتی ہے اور المیہ یہ ہے کہ کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ محمد طارق الخدمت کراچی کے میڈیا منیجر ہیں اور رفاعی اور فلاحی سر گرمیوں سے وابستہ ہیں ۔شک کی بنیاد پر براہِ راست فائرنگ سفاکیت کی انتہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس