Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

رمضان المبارک کے قریب آتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔میاں مقصوداحمد


 لاہور16مئی 2017ء: امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ذخیرہ اندوزاور ناجائز منافع خور پوری طرح سرگرم ہوچکے ہیں۔حکومت کی جانب سے سستے رمضان بازار تو ہر سال لگائے جاتے ہیں مگر عملاً وہاں غیر معیاری نقصان دہ اشیاء کی فروخت کی جاتی ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مارکیٹوں،بازاروں میں نرخوں کو مانیٹر کرنے والے دیگر ادارے بے بس نظر آتے ہیں۔عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہورسمیت پورے پنجاب میں لاقانونیت کی انتہاء ہوچکی ہے۔اسٹریٹ کرائمز،ڈاکہ زنی،قتل وغارت گری،اغوابرائے تاوان اور چوری جیسے جرائم کی سنگین وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔تھانہ کلچرکی بہتری تک امن وامان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوسکتی۔عوام کسی بھی واردات کی صورت میں پولیس کے پاس جاناپسند نہیں کرتے۔وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب اس حوالے سے خصوصی نوٹس لیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو حل کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کوپریشان کرکے رکھ دیا ہے تو دوسری جانب رہی سہی کسر توانائی بحران نے پوری کردی ہے۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔صنعتی یونٹس بند اورمزدوربے روزگار ہورہے ہیں۔2018میں بھی لوڈشیڈنگ ختم ہوتی نظر نہیں آتی۔حکمران محض وقت گزاری کررہے ہیں۔صوبے بھر کے10کروڑ عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔مسائل کے انبار لگے ہیں اور حکمرانوں کی ترجیحات میں ان کا حل شامل نہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس