Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

رمضان المبارک ٹریننگ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب جو حکم دے اسے ماننا ہے۔کوثرمسعود


 کراچی15مئی 2017ء: جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی صدر کوثر مسعود نے کہا ہے کہ رمضان مسلمانوں کے لیے ایک ماہ کا ٹریننگ کورس ہے ، یہ ٹریننگ کہ اللہ جس وقت جو حکم دے رہا ہے اسے ماننا ہے ، رمضان صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ اللہ نے جنت کی صورت میں دینے کا وعدہ کیا ہے ، ڈیفنس میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان اور قرآن کا خاص تعلق ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم رمضان المبارک کے خصوصی نظام الاوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے کی کوشش کریں تاکہ سال بھر کے لیے زاد راہ جمع ہو سکے ، کوثر مسعود نے کہا کہ آج ہم جن بے پناہ مسائل کا شکار ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت اور معاشرت ہر جگہ قرآن کی دی ہوئی تعلیمات فراموش کر دیا ہے ، آج مائیں خود کشی کر رہی ہیں ، غربت کے ہاتھوں تنگ آئے ہوئے والدین بچوں کو فروخت کر رہے ہیں جبکہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں کوئی زکوٰۃ لینے والا نہ تھا ، انہوں نے کہا کہ خوشحالی کے نسخے کو ہم نے خود فراموش کر دیا ہے انفرادی اور اجتماعی ہر طرح کے مسائل رجوع اللہ اور اللہ کے دیے ہوئے نظام پر عمل کرنیسے ہی حل ہو سکتے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس