Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

باب الاسلام سندھ صوفیوں ، بزرگوں اور اولیاء اللہ کی سر زمین ہے۔ڈاکٹرمعراج الھدیٰ


 کراچی 15مئی 2017 ء: امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے زور دیا ہے کہ قلندر لعل شہباز کے عرس کے موقع پر امن و امان کے فول پروف انتظامات اور زائرین کی حفاظت سمیت ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے موئثراقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے آج قلندر لعل شہبازکے 765 ویں عرس کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ باب الاسلام سندھ صوفیوں ، بزرگوں اور اولیائے اللہ کی سر زمین ہے جنہوں نے اپنی دعوت و کردار سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، انسانیت سے پیار اور امن و ایک دوسرے کے ساتھ خیرخواہی کا درس دیا ہے۔ جن کی محنت و کوششوں سے سندھ میں اسلام کی دعوت، رواداری ، برداشت، مہمان نوازی اور ایک دوسرے کے ساتھ دکھ سکھ میں کام آنے کی عظیم روایات مضبوط ہوئیں، سندھ کے عوام آج بھی بزرگوں کی ان ہدایات پر عمل پیرا ہیں ۔ صوبائی امیر نے سیہون سانحہ کی نا مکمل رپورٹ اور متاثرہ خاندانوں و زخمیوں کےلئے اعلانیہ امداد تا حال نہ ملنے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی سہولیات خاص طرح پر امن و امان ، ٹھنڈے پانی اور بجلی کی بحالی کےلئے اقدامات سندھ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کیونکہ یہاں پر پورے ملک سمیت بیرون ملک سے زائرین آتے ہیں ۔ پچھلے سال درجنوں افراد گرمی، حبس اوربھیڑ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔ دریں اثناءصوبائی امیر نے فلاحی ادارے الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران کہ بھی ہدایت جاری کردیں ہیں کہ وہ قلندر لعل شہباز کے عرس کے موقع پر زائرین کی خدمت کےلئے میڈیکل کیمپ، ٹھنڈے پانی ، ایمبولیس و دیگر سہولیات کا بندو بست کریں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس