Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت کافرض ہے کہ مزدوری کرنے والے معصوم ہاتھوں کوبھی زیورتعلیم آراستہ کرے


 فیصل آباد14مئی 2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راناعلی رضانے کہاہے کہ قوم کے بچوں کے ہاتھوںمیںاوزاروںکی بجائے قلم تھمایاجائے۔ بچے خراب معاشی حالت کی وجہ سے مزدوری کرنے پرمجبورہیں،تعلیم ہرشہری کابنیادی حق ہے ،حکومت کافرض ہے کہ مزدوری کرنے والے معصوم ہاتھوںکوبھی زیورتعلیم آراستہ کرے۔چائلڈلبیرکے خاتمے کیلئے بچوںکے خاندانوںکوماہانہ بنیادوںپروظائف دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میںایک کروڑدولاکھ بچے مزدوری کرنے پرمجبورہیںجن میںساٹھ لاکھ بچوںکی عمریںدس سال سے کم ہیں۔ آئین کے مطابق بچوںکے حقو ق کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔بچوںکی تعلیم ضروری قراردینے کے قانون پرعملدرآمدکروایاجائے کیونکہ آئین پاکستان اوربین الاقوامی معائدوںکے مطابق تعلیم حاصل کرناہربچے کے لئے لازمی قراردیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نوجوانوںکو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیںتاکہ وہ سودمندشہری ثابت ہوں،فنی اورپیشہ ورانہ تعلیمی اداروںکوفروغ دے کرمفیداورہنر مند نوجوان تیارکئے جائیں،نوجوانوںکی سرگرمیوںکو ملک کے مفاداورقوم کی بقاء کے لئے استعمال کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔جدیدعلوم کامطالعہ موجودہ دورمیںناگزیرہے،ٹیکنالوجی اورسائنس کے میدان میںنوجوانوںکواپنی صلاحیتیں صرف کرکے ملک وقوم کی خدمت کرنی چاہیے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس