Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

بھارت سے پاکستانی طلبہ کی واپسی بھارتی انتہا پسندی کی ایک اور مثال ہے،حافظ باسم سعید


 فیصل آباد7 مئی 2017ء: اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم ڈویژن حافظ باسم سعیدنے کہا ہے کہ کہا ہے کہ بھارت سے پاکستانی طلبہ کی واپسی بھارتی انتہا پسندی کی ایک اور مثال ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر نئی دہلی جانے والے 50 رکنی پاکستانی طالبعلموں اور اساتذہ کو شیو سینا اور دوسری انتہا پسند تنظیموں کے بھرپور احتجاج پر پاکستانی طلبہ کے وفد کو بغیر نصابی سرگرمیوں کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوش مندی کا تقاضا یہ ہے کہ بھارت اپنے انتہا پسندوں کو غیر اخلاقی، غیر انسانی کام کرنے سے روکے کیونکہ ایسی حرکات کی موجود گی میں دونوںممالک کے مابین مفاہمت کی کوششیں باآور ثابت نہیں ہوسکتی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس