Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نامکمل پروجیکٹس کی افتتاحی تقاریب بتا رہی ہیں کہ نوازشریف نے نوشتہ دیوار پڑھ لیاہے ۔زبیرگوندل


 لاہور3۔مئی2017ء : مسلسل جلسے اور نامکمل پروجیکٹس کی افتتاحی تقاریب بتا رہی ہیں کہ نوازشریف نے نوشتہ دیوار پڑھ لیاہے کہ "جاں کا جانا ٹھہر چکا ہے"ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل نے وطن واپسی پر جے آئی یوتھ کے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف صاحب کے الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدوں کا ایک جائزہ لیا جائے تو کوئی ایک وعدہ بھی مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا، نہ بجلی کا مسئلہ حل ہوا اور نہ صحت اور تعلیم کے میدان میںکوئی خاص بہتری آئی۔پاناما کیس نے نوازشریف فیملی کے چہرے پر ایسی سیاہی مل دی ہے کہ وہ اب کرائے کے میڈیا اور صحافیوں کے بل بوتے پر دھوئی نہیں جا سکتی، اس لئے عزت کا واحد راستہ وزارت عظمیٰ سے علیحدگی ہے۔نوازشریف کا سب سے بڑا قصور یہی ہے کہ اس نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے تمام اداروں کو کرپشن زدہ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ شریف فیملی کی کرپشن کو تمام ادارے تحفظ دینے میں مصروف ہیں مگر اب عوام سارا کھیل سمجھ گئے ہیں۔لیہ میں تیسری بار پل کا افتتاح کرکے وزیراعظم نے اپنی کارکردگی کا ثبوت دیا ہے۔ تیس سالوں سے زائد عرصہ میں جو پل نہیں بنا وہ چند ماہ میں بنانے کا جھوٹا دعویٰ ہے۔ وزیراعظم کو گذشتہ وزیراعظم گیلانی کے لیے دیے جانے والے ریمارکس اور میموگیٹ کی انکوائری کے لیے کالا کوٹ پہن کر عدالت میں حاضر ہونے کی ادا یاد ہو تو مستعفی ہوکر گھر بیٹھ جائیں قبل اس کے کہ جیل ان کا مقدر بن جائے۔ سراج الحق نے قوم کا مقدمہ پوری ایمانداری سے لڑا ہے جس پر قوم کو فخر ہے۔ پاکستان کا مستقبل کرپشن سے پاک ہوکر ہی تابناک بنایا جاسکتا جس کے لیے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جے آئی یوتھ کے نوجوان کرپٹ ٹولے کے احتساب کے لیے قیادت کے ایک اشارے کے منتظر تیار بیٹھے ہیں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس