Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

قوم منتظر ہے سپریم کورٹ قانون کی بالادستی کیلئے بالا امتیاز فیصلہ دے ۔ذکراللہ مجاہد


 لاہور19 اپریل 2017ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ پانامہ کیس کے نتائج کی پوری قوم منتظر ہے سپریم کورٹ قانون کی بالادستی کیلئے بالا امتیاز فیصلہ دے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے جماعت اسلامی لاہور کی سیاسی کمیٹی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے قومی دولت ملک سے باہر لیجانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں ۔ہمارے موجودہ حکمرانوں نے نعروں کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ، تمام حکومتی ادارے خسارے میں جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے اپنے کاروبار دن بدن ترقی کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں، غیر قانونی طریقوں سے قومی دولت باہر بھیجی جا رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ حکومت غریب آدمی پر تو ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے اور ان ہی ٹیکسوں سے حکمران عوامی پیسہ من پسند کاموں پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ ملک آج بھی لوڈشیڈنگ اور بے پناہ مسائل کا شکار ہے ۔انہو ںنے کہا کہ اربوں اور کھربوں کے غیر قانونی اثاثے رکھنے والوں کے خلاف عوام کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج کی قیادت میں متحد ہو کرنا ہوگا تاکہ ٹیکس چوروں سے بھی ٹیکس وصول کیا جا سکے اور ملک میں کرپشن جیسے ناسور کو ختم کر کے ملک کو اسلامی ریاست بنا یا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کل پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ تاریخ کا اہم ترین فیصلہ ہو گا ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمرانوں سمیت کرپٹ افراد کے خفیہ اثاثوں اور غیر ملکی بینک اکائونٹس میں رکھی گئی دولت پاکستان لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور ملک میں ٹیکس چوری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے موثر پالیسی بنائی جائے اور سخت قوانین و ضع کئے جائیں تاکہ ایسے کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں کا محاسبہ ہو سکے جو ملک کی دولت لوٹنے میںخو د کو ہر طرح سے ٹیکس دینے سے بچاتے ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس