Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامی تحریک کے کارکنان پاکستان اور امت ِ مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہیں ۔ دردانہ صدیقی


 کراچی 18؍اپریل2017ء: جماعت اسلامی حلقہء خواتین پاکستان کی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کے کارکنان پاکستان اور امت ِ مسلمہ کے لیے امید کی کرن ہیں ،امتِ مسلمہ لہو لہان ہے ۔کرب بڑھتا جا رہاہے۔ موجودہ حالات میں قرآن و حدیث سے جڑے رہنے اور تعلق بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمنٹیرین کے ارکان کی کارکردگی مثالی ہے ۔جماعت اسلامی کے پاس صالح اور دیانت دار قیادت کے ساتھ ساتھ بہترین وژن اور منصوبہ بندی ہے ۔الیکشن میں جانے کے لیے بہترین صلاحیتیں لگانی ہوںگی ۔جماعت اسلامی کے سوشل ویلفئیر ایجنڈے کو عام کر نا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ادارہ نور حق میںجماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے انچارج میڈیا سیل پاکستان عالیہ منصور ، جماعت اسلامی (حلقہ خواتین)کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا ۔اجتماع ارکان میں متفقہ طور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور بین الاقوامی حالات پر دو قراردادیں بھی منظور کی گئی ۔ دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ قیامت تک کے لیے آخری معیار نبی ؐ کی ذات ہے ۔ارکان ِ جماعت ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ستون مضبوط ہوں تو عمارت پائیدار ہوتی ہے۔ تحریکوں کا اثاثہ محنتی اور مخلص کارکنان ہو تے ہیں جن کی جدو جہد تحریکوں کو منزل تک پہنچاتی ہے ۔عالیہ منصور نے کہا کہ سوشل میڈیا طاقتور ابلاغی ہتھیار ہے ۔یہ ہرایک کی دسترس میں ہے۔پروگرامز کی تشہیر کا ذریعہ ہے ۔کبھی ذرائع ابلاغ زندگی کا حصہ ہو تے تھے اب زندگی ذرائع ابلاغ کا حصہ بن گئی ہے ۔کامیابی بہترین ابلاغ میں ہے ۔سوشل میڈیا بہت کچھ ہے مگر سب کچھ نہیں ہے فرحانہ اورنگزیب نے کہا کہ نظم اور شعبہ جات کے تعاون سے انتخابی مہم چلائیں گے اور دعوتی و فلاحی سر گرمیوں کے ذریعے کام کا آگے بڑھائیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس