Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

سپرہائی وے ٹریفک جام: عوام کو اس دہرے عذاب سے نجات دلائی جائے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ


 کراچی 18اپریل2016 جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سپرہائے وے پر ٹریفک جام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکام نوٹس لیکر عوام کو اس دھرے عذاب سے نجات دلائیں ۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ انتظامی غفلت ،تعمیراتی کام کی وجہ سے مناسب متبادل راستہ نہ ہونے اور ٹریفک حادثات کی وجہ سے سپر ہائے وے پر ٹریفک جام اب روزانہ کا معمول بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بچے،بوڑھے ،بزرگ اور مریض ایمبولینس میں گھنٹو ںپھنسے رہتے ہیں اس صورتحال سے نکالنے کیلئے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے جس کی وجہ سے عوام دھرے عذاب میں ہوتے ہیں۔قبل از وقت سڑک کے افتتاح اور انتظامی لاپرواہی کی وجہ سے سپر ہائے وے عوام کیلئے درد سر بن چکی ہے جہاں پر ٹریفک جام کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات بھی معمول بنتے جارہے ہیں۔صوبائی امیر نے زور دیا کہ غفلت کے مرتکب ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی،مناسب متبادل راستے اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناکر عوام کو اس دھرے عذاب سے نجات دلائی جائے۔سپرہائی وے کو موٹروے میں تبدیل کرنے سے عوام کو خوشی ہوئی کیونکہ اس میں فاصلہ بھی کم ہوا اورسڑک بھی بھتر بنی مگر انتظامی لاپرواہی اوربھترحکمت عملی کے فقدان نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے کیونکہ زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود عوام کوکوئی خاطرخواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔اس لیئے متعلقہ ذمہ داران کو اس کا سختی سے نوٹس لیکرعوام کی دادرسی کرنی چاہئے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس