Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

لوڈشیڈنگ ،ٹریفک مسائل اور لاقانیت کیخلاف ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے ۔ذکراللہ مجاہد


 لاہور18 اپریل 2017ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 23اپریل کو "لاہور لاوارث نہیں ــ"کے نام سے سمینار عوام میں شعور اور بیداری پیدا کرے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی و علاقائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ،ضیاء الدین انصاری، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ،جے آئی یوتھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ، امراء علاقہ جات چوہدری محمدشوکت ، حاجی ریاض الحسن ،محمد شفیق ملک ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری سیاسی کمیٹی لاہور چوہدری محمود الاحد، رہنماء جماعت اسلامی لاہور، محمد عمیر خان، خالد بٹ ود یگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ ہم لاہور میں امن امان کی بری صورتحال ،لوڈشیڈنگ، ٹریفک مسائل ، گردو غبار ، گندگی کے ڈھیر ، صاف پانی کی عدم دستیابی، قبضہ مافیا، منشیات فروشی اورپولیس گردی سے ستائی ہوئی عوام کو بتائیں گئے کہ لاہور لاورث نہیں ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمرانوں کے کرپشن کے انکشافات کے بعد عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور عوام صالح قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ حکمرانوں نے چار سالہ دور حکومت میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور قرضوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیںاور ملک کا بچہ بچہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مقروض ہو چکا ہے،
انہو ں نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے شہر میں نظر آنے والے میگا پراجیکٹس ، میٹروبسسز اور اورنج لائن ٹرین کو ہی اپنی تو جہ کا مرکز بنا رکھا ہے جبکہ غریب عوام غربت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور بدامنی کے منحوس چکر میں بری طرح پس رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ شہر لاہور کے تمام سرکاری اداروں میں کرپشن حکومتی سرپرستی میں ہو رہی ہے جس سے شہر بھر کے عوام میں سخت غصہ پایا جاتا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے کہ جس میں انصاف سب کیلئے مساوی اور عام ہو ، ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو معیار ی ادویات کی بروقت فراہمی میں کرپشن اور رشوت رکاوٹ نہ بنے جو ہمارے نظام کا حصہ بن چکی ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس