Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

پنجاب یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کےقتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں :ناظم جمعیت


 لاہور18اپریل2017ء: پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایم جی ڈیپارٹمنٹ کی ریٹائر خاتون پروفیسر طاہرہ کے قتل کے خلاف طلبہ نے کینال روڈ پر احتجاج کیا طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھا تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب اسامہ اعجاز نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والے پروفیسر طاہرہ کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیںاور مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں خاتون پروفیسر کے قتل سے خادم اعلی کی گڈگورننس کے دعووں کا پول کھل گیایونیورسٹی میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے تحفظ کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی ہے جس تعلیمی ادارے میںاساتذہ اور طلبہ ہی محفوظ نہ ہوں وہاں طلبہ کے لیے پر امن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا نا گزیر ہے ۔اگر پروفیسر طاہرہ کے قاتلوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی تو پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ خادم اعلی ہائوس کے باہر احتجاج کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس