Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

کلبھوشن کی سزائے موت پر فی الفور عملدر آمد کیا جائے ۔اسلامک لائرز موومنٹ


 کراچی 15 اپریل 2017ء: اسلامک لائرز موومنٹ (ILM) کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں ایک اجلاس صدر عبد الصمد خان ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں دیگر عہدیداران اور مردو خواتین نے شر کت کی جس میں سید شاہد علی ایڈوکیٹ ،سید انجم الحسن ایڈوکیٹ ،سید اختر حسن ایڈوکیٹ ،باسط علی ایڈوکیٹ ،سعد جمیل ایڈوکیٹ ،شہاب الدین ایڈوکیٹ ،ضیاء الحق ایڈوکیٹ ،محمد بخش اعوان ایڈوکیٹ ،محمدعامر اقبال ایڈوکیٹ ،عقیل ایڈوکیٹ ،قیصر جمیل ایڈوکیٹ اور دیگر نے شر کت ۔اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور ہوئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کو پاکستانی قوانین کے تحت دی گئی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ جو لوگ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں ان کی سزا موت کے علاوہ کچھ نہیں ۔سزائے موت صرف مذہب کے نام پر دہشت گردی کے لیے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص کے لیے ہے جو پاکستان کی سالمیت اور وجود کے خلاف سازشیں کر تا ہو اور یہ کہ پاکستان کی ایک مکمل طور پر آزاد و خود مختار ملک اور کسی بھی بیرونی طاقت کے اثر و دباؤ سے آزاد ہے ۔ملکی قوانین سب کے لیے یکساں و برابر ہیں اور یہ قوانین محض نمائشی نہیں بلکہ ان پر سنجیدگی سے عمل بھی ہو تاہے اور پاکستان کے خلاف سازشیں کر نے والے اندرونی و بیرونی عناصر کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ ان کا انجام بھی پھانسی ہے ۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس