Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شام کے مظلوم عوام عالمی استعمار کے ہاتھوں تختہ مشق بن گئے۔دردانہ صدیقی


 کراچی8 اپریل2017ء: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے شام کے قصبے ادلب میں بشاری افواج کی جانب سے کیمیکل حملے اور اس کے نتیجے میں 70 سے زائد معصوم بچوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مظلوم عوام عالمی استعمار کے ہاتھوں تختہ مشق بن گئے ہیں، بشارالاسد نے اپنے اقتدار کو طول دینے اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ساری حدیں پامال کردی ہیں، معصوم بچوں اور شہریوں پر کیمیائی ہتھیارں کا استعمال انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں بالخصوص مسلم حکمران ااس افسوس ناک صورتحال کا فوری نوتس لیں اور شام کے قضیے کے فوری حل کے لیے سنجیدہ اور مثبت کردار ادا کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس