Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

الخدمت کراچی شہر بھر میں 7ہزار بچوں کو دینی اور عصری تعلیم دے رہی ہے


 کراچی 2اپریل 2017ءء: الخدمت کراچی مدرسہ تفہیم القرآن کے تحت شادمان ٹائون میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں نگراں الخدمت مدارس تفہیم القرآن کراچی قاسم رشید ،خطیب جامع مسجد طحہ غلام فرید ،اسکول کے مہتمم قاری فضل احد حفیف ،الخدمت مدارس کے رضوان جعفرانی ،قاری صلاح الدین و دیگر نے شرکت کی ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں الخدمت مدارس تفہیم القرآن کراچی قاسم رشیدنے کہا کہ الخدمت کراچی شہر بھر میں 100سے زائد مدارس میں 7000بچوں کو دینی و عصری علوم فراہم کر ہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ انسانوں کی بھلائی اللہ اور اس کے رسول کے احکامات میں ہے ،آج ہم نے اسلامی تعلیمات کو چھوڑ کر مکمل دنیاوی تعلیم پر انحصار کیا ہوا ہے جبکہ ہمارے لئے راہ نجات دینی تعلیمات سے وابسطہ ہیں ،انھوں والدین کو مخاطب ہو کر کہا کہ بچوں کی پہلی درس گاہ ان کے اپنے والدین ہے استادوں سے زیادہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر دھیان دیں یہ بچے ہی ہمارا سرمایہ ہیں اور مستقبل میں انہیں ہی ہمارے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زمہ داری کو سمجھیں اور اپنے بچوں کو دینی اور عصری علوم ساتھ ساتھ دلوائیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے اور شہر بھر میں قائم یہ مدارس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انھوںنے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ الخدمت کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ تعاون کریں تاکہ غریب و متوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکے ۔اسکول کے مہتمم قاری فضل احد نے کہا کہ الخدمت شہر کے ساتھ ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی غریب اور مستحق افراد کے لئے بھر پور کام کر رہی ہے اس وقت الخدمت کے تحت قائم مدارس میں بچوں کی مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ،ہر سال ہزاروں بچے حفظ اور ناظرہ قرآن مکمل کر رہے ہیں ۔دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ الخدمت کے تحت 5بڑے اسکول بھی قائم ہیں جو بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دے رہے ہیں ۔پروگرام کے آخر میں بچوں میں اسناد اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس