Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

قوم نے دیانتدارقیادت کو اسمبلیوں میں نہ پہنچایا تو اس کی سزا ہماری نسلیں بھگتیں گی۔ ذکر اللہ مجاہد


 لاہور19مارچ 2017ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں سترسال سے جاری کرپشن ، ناانصافی ، اقرباپروری ، لسانیت ، فرقہ واریت نے پہلے ہی ملک کو دولخت کر دیا ہے اور اب کرپٹ حکمران پاکستان کو مزید تباہی سے دوچار کرنے کے درپے ہیں آج قوم نے باصلاحیت ، دیانتدار ، نڈر ، کھری اور سچی قیادت کو اسمبلیوں میں نہ پہنچایا تو اس کی سزا ہماری نسلیں بھگتیں گی ۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے طر ف سے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی شوری کے ارکان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل ، نائب امرا ء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ، خالد عثمان ، ملک شاہد اسلم ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر ذمہ داران موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ملک وقوم کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے کہ اس کے علاج کے لیے پوری قوم کوبیدار اور یکسو ، متحدو متفق ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی اور عدلیہ کو بڑے فیصلے کرنے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ محمد اقبال اور پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کانظریہ پاکستانـ" کے خواب کو 70سال ہو گے اپنی تکمیل سے محروم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جمہوری طریقے سے اور عوام کی رائے کے ساتھ اسلامی انقلاب لانا چاہتی ہے اور بہت جلد آنے والے وقت میں ہم ـ"اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان" بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں ، عیاشیوں اور کرپشن سے پاکستان 145کرب کا مقروض ہے ہر پاکستانی ایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض ہے اور کرپشن کے 150سے زائد کیسز ہماری عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ہم عدالتوں سمیت ہرجگہ کرپٹ اور بددیانت اغیار کے غلاموں کو بے نقاب کرنا چاہتے ہیں عوام امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا ساتھ دیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس