Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شہری ودیہی کی تفریق سے بالاتر ہوکر صاف وشفاف مردم شماری کو یقینی بنایا جائے۔ممتاز سہتو


 کراچی 15مارچ2017ء: جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہری ودیہی کی تفریق سے بالاتر ہوکر صاف وشفاف مردم شماری کو یقینی بنایا جائے،19سال کے بعد ملک میں مردم شماری پرعوام عدلیہ کے احسان مند جبکہ جمہوریت کے دعویدارحکمرانوں کے لیئے لمحہ فکریہ ہے،لگتا ہے کہ حکمران طبقہ اب ہرکام عدالتی احکامات کے بعد کرنے کا عادی ہوگیا ہے،جماعت اسلامی کے کارکنان چھٹی مردم شماری میں بھرپورحصہ،عوامی آگاہی اورسرکاری عمل کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مردم شماری کا عمل بحسن خوبی مکمل ہوسکے ۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک میں مردم شماری کا انعقاد دستوری اورقومی عمل ہے مگرہرحکومت کا اس سے راہ فرار اختیار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،اس میں تاخیر قومی مفاد کے خلاف ہے۔ملک میںبروقت اورشفاف مردم شماری سے این ایف سی ایوارڈ سمیت قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے مسائل کوحل اورتمام شکوک وشبہات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماءنے عوام سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں ہونے والی مردم وخانہ شماری کے عمل میں بھرپورحصہ لیکر اپنا قومی فریضہ پراکریں۔

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس