Jamaat-e-Islami Pakistan | English |


تفصیل


اُدعُ اِلٰی سَبِیلِ رَبِّکَ بِالحِکمَةِ وَ المَوعِظَةِ الحَسَنَةِ           سورة النحل 125،16
اے نبی،اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دیجیے، حکمت اورعمدہ نصیحت کےساتھ۔

جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس منعقدہ 19تا21جنوری 2012ء(بروز جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ )میں منصوبہ عمل 2012ءکی منظوری دی گئی ۔
جماعت اسلامی پاکستان یہ سمجھتی ہے کہ:
i۔ تمام انسانوں کی پریشانیوں ، دکھوں اور مسائل کا حل اور قومی ترقی و بقاءکادارومداردراصل اللہ تعالی کی نازل کردہ ہدایت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکمل اطاعت و وفاداری میں مضمر ہے۔
ii۔ مومن کی زندگی کا اصل مقصد رضائے الٰہی کا حصول اور آخرت کی فلاح ہے جبکہ یہ مقاصد اللہ تعالی کے دین کو قائم کرنے کی سعی سے ہی حاصل ہو ں گے ۔
iii۔ سیاسی نظام میں اسلامی بنیادوں پر انقلاب قیادت ،ملک و قوم کی حقیقی ضرورت ہے۔
2012 کا سال جومتوقع طور پر انتخابات اور اس کی تیاریوں کا سال ہے دراصل جماعت اسلامی جیسی نظریاتی تحریک کے لیے دعوت الی اللہ اور اقامت دین کے ہمہ گیر مواقع کا موجب ہوگا ۔
o۔ جماعت اسلامی ،پاکستان کو ایک اسلامی، فلاحی اورترقی یافتہ مملکت بنانے اور نظام کی تبدیلی کے لیے عوائی تائید کو ضروری سمجھتی ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے انتخابات کاراستہ اختیار کیا ہے۔ دعوتی وسیاسی پیغام کا بھرپور ابلاغ کرکے انتخابات کے ذریعے ہم موثر پارلیمانی طاقت کے طور پر اُبھر سکتے ہیں۔اس طرح ملک کو مدینہ منورہ کی مثالی ریاست کی طرز پر ایک کامیاب ریاست بنانے کی جانب پیش رفت کی جاسکتی ہے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور موجودہ ظالمانہ اور کرپشن کا نظام ختم ہوگا۔ امریکہ اور مغربی قوتوں اور اس کی پروردہ تہذیب کی پسپائی کی کوشش جائے گی ۔
o۔جماعت اسلامی گزشتہ کئی برس سے گو امریکا گو تحریک چلا رہی ہے ۔قومی سلامتی کے لحاظ سے جماعت کے حقیقت پر مبنی موقف کو عوام الناس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں اور حکمراںحلقوں نے بھی تسلیم کیا ہے اور امریکی غلامی سے آزادی کی تحریک ایک قومی تحریک بن گئی ہے۔
o۔پاکستان کی سیاسی و معاشی ابتری، عوام کی حکمرانوں سے مایوسی اور ملک پر امریکا اور بین الاقوامی قوتوں کی بالادستی اور ہر جانب بے ہودہ مغربی اور ہندوانہ تہذیب کی یلغار کے یہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی قوم کی رہنمائی کا عمل جاری رکھتے ہوئے اپنی تمام سرگرمیوں کو اس طرح منظم کرے کہ:
o۔اسلامی شریعت و نظام کو تمام مسائل کا حل ثابت کیا جائے ۔
o۔ ایک بڑی وموثررابطہ عوام مہم کے ذریعہ جماعت اسلامی کے منشور کے اہم نکات کو عام اور قوم کے دلوں کی آواز بنا دیاجائے۔
لہٰذا اس پس منظر میں اپنی تمام قوت کو مجتمع کرکے انتخابات کی بھرپور تیاری ہمارے اس سال کے منصوبہ عمل کا محور خاص ہوگا۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس