Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسلامک پبلیکشنز کی خطبات مہم کے حوالے سے سرکلر

بخدمت امرائے صوبہ ،حلقہ اور اضلاع جماعت اسلامی پاکستان

بخدمت قیمہ ،ناظمات صوبہ اور اضلاع حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان

بخدمت سربراہان برادر تنظیمات جماعت اسلامی پاکستان

بخدمت ذمہ داران بیرونی حلقہ جات وذمہ داران بزنس فورم

 

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔

اسلام کو دل نشیں ،مدلل اور جامع انداز میں پیش کرنے کا جو ملکہ اور خدا داد صلاحیت سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کو حاصل ہے وہ محتاج بیان نہیں۔ آپ کی تصانیف و تالیفات کی ایک ایک سطر جیسی یقین آفریں اور ایمان افزا ہے ، اس کا ہر پڑھا لکھا شخص معترف و مداح ہے۔ کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد بوڑھے ، جوان ، بچے ،مرد وعورت ان تحریروں سے متاثر ہو کر اپنے سینوں کو نور ایمان سے منور کرچکے ہیں۔ ان کتابوں کی بدولت تشکیک و ریب کے مارے ہوئے لا تعداد اشخاص ایمان و یقین کی دولت سے مالا مال ہوئے ہیں ، اور کتنے ہی دہریت و الحاد کے علمبردار اسلام کے نقیب بنے ہیں۔ یوں تو اس ذہنی اور عملی انقلاب لانے میں مولانا محترم کی جملہ تصانیف ہی کو پیش کیاجاسکتاہے لیکن خطبات ان میں سرفہرست ہے۔

اسلامک پبلی کیشنز کی مہم ....خطبات ....2014ء....ایک لاکھ ۔ الحمدللہ کامیابی سے جاری ہے۔ اب تک خطبات 70,000(ستر ہزار ) اشاعت مکمل ہوچکی ہے ۔ اس مہم سے جہاں بے شمار لوگوں تک دعوتی پہنچی وہیں کارکنان میں ایک تحریک بھی پیداہوئی یہ مہم اب آخری مرحلے میں ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ کارکنان جماعت اور مخیر حضرات رمضان المبارک میں خطبات با اثر افراد تک پہنچانے کے لیے تعاون فرمائیں گے۔

میری اطلاع کے مطابق بیشتر اضلاع نے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کیاہے۔ لیکن اب بھی بہت گنجائش موجود ہے جو اضلاع اب تک اس مہم میں حصہ نہیں لے سکے وہ خصوصی طور پر توجہ دیں ۔

میں برادر تنظیمات ....تنظیم اساتذہ ، وکلاء، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) ،نیشنل لیبر فیڈریشن (این ایل ایف)،بزنس فورم کے لیے خصوصی طور پر تجویز کرتاہوںکہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ ان شعبہ جات کے موثر افراد تک ہماری دعوت پہنچ سکے۔

بیرونی حلقہ جات سے منسلک احباب اپنے آبائی علاقہ جات میں تقسیم کے لیے شعبہ تنظیم سے رابطہ کریں ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔

                                                                             والسلام

                                                                     (سراج الحق )  

                                                             امیر جماعت اسلامی پاکستان

 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس