Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

عالم عرب میں رونما ہونے والے انقلاب کے تناظر میں لکھے گئے کتابچہ کے حوالے سے سرکلر

بخدمت امرائے صوبہ ،حلقہ اور اضلاع جماعت اسلامی پاکستان
بخدمت قیمہ ،ناظمات صوبہ اور اضلاع حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان
بخدمت سربراہان برادر تنظیمات جماعت اسلامی پاکستان
بخدمت ذمہ داران و ناظمین شعبہ جماعت اسلامی پاکستان


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
اُمید ہے ایمان و صحت کی اچھی حالت میں ہوں گے۔
اللہ رب کریم کے فضل و کرم سے عالمی حالات میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں باالخصوص عرب بہار نے جہاں دین کے دشمنوں کی نیند یں حرام کردی ہیں وہیں یہ انقلاب مسلمانان عالم کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔مصر میں حالیہ تبدیلی اور اخوان المسلمون کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر محمد مرسی کی کامیابی بہت بڑی نوید ہے۔ اخوان المسلمون کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ابراہیم عبیدی صاحب نے ’’الاسلام ھوالحل ‘‘ کے نام سے عربی میں ایک ضخیم کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب کے پانچ ابواب ہیں۔
ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور نے کتاب کے پہلے باب کا ترجمہ کرکے اسے خوبصورت کتابچے کی صورت میں شائع کیاہے۔ موضوع کے اعتبار سے یہ کتاب پورے عالم اسلام باالخصوص جماعت اسلامی پاکستان کی دعوت انقلاب کے لیے انتہائی مفید اور اہم دستاویزہے ۔اس کتاب کے باب اول میں پہلی اسلامی ریاست کے قیام اور کم و بیش ایک ہزار سال تک دنیا پر اس کی حکمرانی کا تذکرہ کیا گیاہے۔ اس کے بعد سیکولرازم کے آغاز کو بیان کیا گیا اور جدید اسلامی فکری لہر اور اخوان المسلمون کے کردار کو واضح کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی شریعت کی دوسرے نظاموں پر فوقیت اور اپنی امتیازی خصوصیات کی بدولت ہر زمان ومکاں کے لیے قابل عمل ہونے کا تذکرہ کیا گیاہے۔
اس کے علاوہ یہ مبحث واضح کیا گیا کہ شریعت مطہرہ کے احکام میں لچک اور تدریج موجود ہے ۔ آخر میں عصر حاضر میں قانون سازی کے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
الغرض !
یہ کتاب ایک قیمتی دستاویز ہے ۔ ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور اس کتاب کے مزید ابواب کا ترجمہ اور اس کی پرنٹنگ بھی کررہی ہے ۔ تمام تحریکی حلقوں میں ان مباحث کی توسیع کی اشد ضرورت ہے۔ اُمید ہے کہ ہر سطح کا نظم اپنی ضرورت کے مطابق اس کی توسیع کے لیے اقدامات کرے گا۔
والسلام
حافظ ساجد انور
نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس