Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

منصوبہ عمل 2014ءکے حوالے سے سرکلر

بخدمت امرائے صوبہ ،حلقہ اور اضلاع جماعت اسلامی پاکستان
بخدمت قیمہ ،ناظمات صوبہ اور اضلاع حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان
بخدمت سربراہان برادر تنظیمات جماعت اسلامی پاکستان
بخدمت ذمہ داران و ناظمین شعبہ جماعت اسلامی پاکستان
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان کے اجلاس منعقدہ3تا5جنوری 2014ءمیں منظور کردہ منصوبہ عمل 2014ءآپ کو ارسال کیاجارہاہے۔ اُمید ہے آپ اپنے منصوبہ عمل کی تیاری اور مجموعی منصوبہ بندی میں اس سے بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔اگر آپ اپنے ضلع /حلقہ /شعبہ کا سالانہ منصوبہ پہلے سے تیار کرچکے ہیں تو مرکزی منصوبہ کے اہم نکات اورفیصلوں کو اس کا حصہ بنالیجیے۔ منصوبہ عمل کی طباعت میں کچھ وقت لگتاہے اس لیے فوری طور پر یہ پیش خدمت ہے۔
کوشش کیجیے کہ ماہ جنوری2014ءسے ہی منصوبہ عمل کے فیصلوں کو سہ ماہی /ماہانہ اہداف میں تقسیم کردیجیے۔ اہم ایام مہمات کے لیے ابھی سے موزوں ذمہ داران اور متعین کمیٹیاں معیار اور مقدار دونوں حوالوں سے موزوں رہیں گی۔ اس سال کے منصوبہ پر عمل درآمد کے لیے آپ کی خصوصی توجہ اور تعاقب بہتر نتائج کے حصول میں مدد گار ہوگی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کام کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی اہتمام فرمائیں ۔
دعاہے اللہ تعالیٰ ہم سے وہ کام لے لے جس سے وہ راضی ہوجائے ،آمین۔
والسلام
خاکسار
(لیاقت بلوچ )
قیم جماعت اسلامی پاکستان
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس