Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

26 تا27جنوری2013شعبہ آئی ٹی کے زیراہتمام دوروزہ تربیت گاہ

بخدمت امرائے صوبہ،حلقہ اور اضلاع جماعت اسلامی پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ،
امید ہے مزاج بخیرہوں گے۔
شعبہ آئی ٹی جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام 27،26جنوری2012ء کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاجائے گا۔ اس کا مقصد تنظیمی، دعوتی، فلاحی، سماجی، سیاسی اور انتخابی پروگرامات ، منشور کے ابلاغ اور امیدواران کی انتخابی مہم میں سوشل میڈیا کے موثر استعمال اور اس حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندہ و لائحہ عمل کی تیاری ہے۔
آپ اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ یہ دور سوشل میڈیا کا ہے اوراس نے روایتی میڈیا کی موجودگی میں نہایت تیز رفتاری کے ساتھ اپنی اہمیت اور افادیت کومنایا ہے۔ اب نیوز اور سیاست کا یجنڈا سوشل میڈیا پر سیٹ ہورہا ہے اور یہ نہ صرف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بلکہ اہل سیاست اور اہل حکومت کے لیے ایجنڈاسیٹر کی حیثیت سے کام کررہا ہے۔ اس ورکشاپ میں فیس بک، ٹوئٹر،یوٹیوب،بلاگنگ و گروپس، ای میل اور ایس ایم ایس کے استعمال اور دیگر امور کے حوالے سے لیکچرز اور ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہی دی جائے گی۔ شرکا کے درمیان باہمی تبادلہ خیال اور تعارف ملک گیر سطح پر ٹیم بنانے میں مدد ملے گی۔ جو سر پر کھڑے الیکشن کے حوالے سے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ان شاء اللہ
آپ سے درخواست ہے کہ اس انتہائی اہم پروگرام کے لیے اپنے ضلع سے شعبہ آئی ٹی کے دو ایسے ذمہ داران کو بھیجیں جنھیں گھر اور آفس میں کمپیوٹراور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہو۔
اگر آپ کے ہاں شعبہ آئی تی موجود نہیں تو نہایت ضروری ہے کہ فوری طور پر اس کا قیام عمل میں لائیں۔ ان شاء اللہ یہ ورکشاپ ہر لحاظ سے ایک بھرپور پروگرام ہوگا۔ اس لیے اپنے ضلع سے 2افراد کی نمائندگی کو ہرصورت ممکن بنائیں۔ دورجسٹریشن فارم/سرکلر کے ساتھ ہیں ۔ براہ کرم 5جنوری 2013تک دونوں رجسٹریشن فارم پر کرکے بذریعہ ڈاک،فیکس، ای میل مرکز بھیج دیں۔ورکشاپ کے پروگرامات کی تفصیل بعد میں بھیجی جائے گی۔ مزید معلومات کے لیے دیے گئے فون نمبر،ای میل پر رابطہ کریں۔

                               جزاک اللہ
لیاقت بلوچ     

قیم جماعت اسلامی پاکستان
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس