Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

منصوبہ عمل کے حوالہ سے سرکلر

محترم قیمین صوبہ جات جماعت اسلامی پاکستان
محترمہ قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالیٰ آپ کو خیروعافیت عطا فرمائے ،آمین۔
جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ تنظیمی سیشن کا ایک بڑا حصہ گزر چکاہے۔ محترم لیاقت بلوچ صاحب قیم جماعت اسلامی پاکستان نے سیشن کے آغاز میں صوبائی ذمہ داران کے ساتھ مشاورت کی تھی اور منصوبہ عمل کے حوالہ سے اہداف کے جائزہ پر مبنی اُمور ڈسکس کیے تھے۔صوبائی سطح پر اور حلقہ خواتین کے نظم کے ساتھ کی جانے والی نشستوں میں درج ذیل اُمور ڈسکس کیے گئے تھے ۔
l۔ سال کے مطلوبہ اہداف کا حقیقت پسندانہ جائزہ ۔
l۔ اہداف کی سہ ماہی تقسیم ۔
l۔ اہداف کے حصول کے لیے ورکنگ پلان ۔
l۔ ہر سہ ماہی میں مطلوبہ اہداف اور حاصل شدہ اہداف کا تقابلی جائزہ اور ذمہ داران جماعت اور مناسب فورم پر ڈسکشن ۔
آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس حوالہ سے اپنے سہ ماہی اہداف کے حصول کی شرح سے بھی مطلع فرمائیں اور اس کے بارے میں بنائے جانے والے میکنزم کی تفصیل سے بھی آگاہ فرمائیں ۔
اللہ تعالیٰ ہمارا حامی وناصر ہو ،آمین۔
والسلام

حافظ ساجد انور
نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس