Jamaat-e-Islami Pakistan | English |


شعبہ جات

  • شعبہ تنظیم
  • ناظم شعبہ :رشید احمد

    شعبہ تنظیم، جماعت اسلامی کا اہم ترین شعبہ ہے۔ اس کے ذمے جماعت کے ریکارڈ، ارکان اور کارکنان کے امور ہیں۔ یہ شعبہ مرکزی نظم اور تمام ذیلی نظم کے باہمی رابطہ کار کے طور پر کام کرتا ہے۔ مرکزی ذمہ داران کی مراسلت کی بروقت ترسیل اور ان کے دورہ جات کا اہتمام کرنا بھی اس کے ذمے ہے۔ مرکز منصورہ میں منعقد ہونے والے تمام تنظیمی، تربیتی اور دعوتی پروگرامات کے انتظامات کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ نیز یہ تمام مرکزی شعبہ جات کے درمیان رابطہ بھی قائم رکھتا ہے۔


     
     

  • شعبہ استقبالیہ
  • ناظم شعبہ :سجاد احمد نیازی

    مرکز کے دفتری اوقات میں آنے والے مہمانوں کی رہنمائی اس شعبہ کے ذمے ہے۔ ان مہمانوں کا تعارف حاصل کیا جاتا ہے۔ چائے وغیرہ سے ان کی تواضع کی جاتی ہے۔ اس دوران انھیں جماعت کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کو جماعت کا لٹریچر بھی تحفتاً پیش کیا جاتا ہے۔ نیز منصورہ کی بستی کا تعارف کروایا جاتا ہے۔

     

  • شعبہ امورخارجہ
  • ناظم شعبہ : عبد الغفار عزیز

    اس شعبہ کے ذمے، بیرون ملک اسلامی تحریکوں اور ان کی قیادتوں سے رابطہ رکھنا ہے۔ بیرونِ ملک قائم ’’حلقہ جات‘‘ سے بھی رابطہ رہتا ہے اور پاکستان تشریف لائے ان کے وفود سے ملاقاتیں بھی کی جاتی ہیں تاکہ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ایک دوسرے کی جدوجہد کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکے۔ لہٰذا مسلمان اکثریتی ممالک سے خصوصاً اور مسلمان اقلیتی ممالک سے عموماً رابطہ رکھا جاتا ہے۔


     

  • شعبہ نشرو اشاعت
  • ناظم شعبہ :امیرالعظیم


    یہ شعبہ پرنٹ میڈیا کے متعلق ہے۔ روزانہ جماعت کے مرکزی ذمہ داران کے بیانات پر مبنی ’’پریس ریلیز‘‘ جاری کیے جاتے ہیں۔ مختلف پروگراموں میں ان کے خطاب کے حوالے سے خبریں تیار کرکے اخبارات کو فراہم کی جاتی ہیں۔ مختلف موضوعات پر مضامین تیار کرکے اخبارات میں چھپوائے جاتے ہیں۔ یہاں اہم ٹی وی چینلز Moniteringکا اہتمام بھی ہے۔
     

  • شعبہ آئی ٹی
  •  

    ناظم شعبہ :شمس الدین امجد

    یہ شعبہ الیکٹرانک میڈیا سے متعلق ہے۔ اس کے تحت جماعت کی ویب سائٹ کو Updateرکھا جاتا ہے۔ امیر جماعت اور قیم جماعت کے تعارف کے لیے الگ سے Pageبنائے گئے ہیں۔ اس ویب سائٹ کے Visitorsکا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ کے علاوہ ’’سوشل میڈیا‘‘ کو بھی یہی شعبہ Dealکرتا ہے۔ امیر جماعت کے مختلف انٹرویوز اور ٹی پروگراموں کو Twitter, Facebookاور Youtubeپر ڈالا جاتا ہے۔

     

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس