Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دہشت گردی اور بدامنی کاخاتمہ


ہم ہر طرح کی دہشت گردی چاہے وہ ریاستی ہو یا گروہی اس کے شدید مخالف ہیں۔ ہم پاکستان پر مسلط دہشت گردی کی اس صورت حال کو مکمل تبدیل کر دیں گے۔
• ڈرون حملوں ،دہشت گرد حملوں اور فوجی آپریشنوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں اکتوبر 2008ءاور مئی 2011ءمیں منظور کی جانے والی پارلیمنٹ کی متفقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کا اہتمام کیا جائے گا۔
• بغیر سیکورٹی کلیئرنس کے دیئے گئے تمام غیر ملکیوں کے ویزے کینسل کیے جائیں گے اور پاکستان میںموجود غیر ملکیوں کی سرگرمیوں پر قانون کے مطابق کڑی نظر رکھی جائے گی۔اور
• پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق موثر کاروائی کی جائے گی۔
• ملک میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،قبضہ مافیا ،ٹارچر سیلوں کے تمام واقعات بشمول 12مئی،9اپریل،12ربیع الاول،27اکتوبر، 10محرم الحرام اور جولائی ،اگست 2011ءمیں ہونے والے قتل عام وغیرہ کے مجرموں کو بے نقاب کر کے قانون اور عدلیہ کے شکنجے میں دیا جائے گا۔
• لا پتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے گا اور یہ ظلم کرنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے تمام قانونی ، سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی ذرائع استعمال کئے جائیں گے نیز جو بھی پاکستانی دوسرے ملکوں میں زیرحراست ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اوران اسباب کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جو نوجوانوں کو غلط راستوںکی طرف لے جاتے ہیں۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس