Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

دفاعی پالیسی


          جماعت اسلامی کی حکومت پاکستان کے تحفظ ، سلامتی اور دفاع کے لئے بری ، بحری اور فضائی افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرے گی۔

٭       افواج یا اس کے کسی اعلیٰ آفیسر کے اپنے پیشہ وارانہ امور سے ہٹ کر کسی اور معاملے خصوصاً سیاسی معاملات میں مداخلت اور اقتدار پر قبضے کے جرم کی سزا کے لئے آرمی ایکٹ و دیگر قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔نیز مسلح افواج کے مجموعی کلچر کو اس کے موٹو ایمان ،جہاد اور تقوی کے مطابق ڈھالنے اور ان تما م سرگرمیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے جو اس موٹو کے خلاف ہوں قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔

٭       ایٹمی ٹیکنالوجی کو ترقی اور تحفظ دیا جائے گا ، اور کسی کے دبا میں آکر اسے رول بیک نہیں کیا جائے گا۔

٭       قوم اور فوج میں جذبہ جہاد بیدا رکیاجائے گااور 18سال سے 35سال تک کے ہر پاکستانی کے لئے فوجی تربیت کالازمی خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

٭       کسی سامراجی طاقت کو فوجی مقاصد کے لئے پاکستان کی بری بحری اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

٭       آفیسرز کے طرز پر تمام فوجی جوانوں کے لیے بعد از ملازمت ذاتی گھر فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس