Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مفلوک الحال ، آفت زدہ اور پسے ہوئے طبقات کی خدمت


          جماعت اسلامی قیام پاکستان سے لے کر اب تک اس ملک میں خدمت خلق کی عظیم الشان تاریخ رکھتی ہے۔ 8 اکتوبر 2005ءکا زلزلہ اور2010ءاور حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانی اور مالی خدمات اس کی تازہ ترین مثالیں ہیں ،جن میں جماعت کے ہزاروں کارکنان نے شبانہ روز خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے خرچ کئے۔

خدمت کے اس مقصد کے حصول کے لیے:

۔         ملک کی تمام این جی اوز کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے خو د ان کی مشاورت سے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔

۔        ان اداروں کے تحت بھوکوں کو کھانا کھلانے ، بے گھر اور بے آسرا لوگوں کو مناسب ٹھکانہ فراہم کرنے ،بیماروں کے علاج اور تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے گی

۔        قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے رضا کاروں کی تربیت کا پورا اہتمام کیا جائے گا۔

۔        حکومتی سطح پر جمع ہونے والی زکواة و عشر اور صدقات کا ایک حصہ ان اداروں کے ذریعے خرچ کرنے کے لیے مناسب نظام وضع کیا جائے گی ۔ نیز ملک بھر سے اہل خیر اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ خیر کے ان کاموں کے لیے بڑھ چڑھ کر وسائل فراہم کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس