Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

بزرگ شہریوں کا تحفظ و احترام،معذور اورا سپیشل شہریوں کے حقوق کا تحفظ


o        سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ریٹائرڈ افراد کی اوران کے بعد ان کی بیوہ گان کی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے گا۔

o        پنشن میں ہرسال مہنگائی کی شرح سے اضافہ کا قانون بنایاجائے گا۔

o        60سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ان کے زیر استعمال ایک ذاتی گھر پر پراپرٹی ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔

o        60سال سے زائد عمر کے افرادکو ان کے زیر استعمال ایک کار یا موٹر سائیکل پر موٹر وہیکل ٹیکس معاف کردیا جائے گا۔

o        ہوائی سفر، ریلوے ، پبلک ٹرانسپورٹ، گیسٹ ہاسز وغیرہ میں سینئرسٹیزنز کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔

o        سینئر سٹیزنز اور معذور شہریوں کے آرام و احترام کے پیش نظر ہر پبلک مقام پر ان کے لیے علیحدہ کانٹر ہوں گے۔

o        بے روزگار اوربے آسرابزرگ شہریوں کو ماہانہ خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔ نیز ان کی مستقل نگہداشت کے لیے باعزت نظام بنایا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس