Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

معاشی پالیسی


٭       پاکستان کو جلد از جلد غیر ملکی قرضوں سے مکمل نجات دلائی جائے گی ۔اس سلسلہ میں ہم غیر جمہوری ادوار میں لئے گئے قرضوں کی ادائیگی سے انکار کے لئے عالمی قوانین اور سہولتوں کو استعمال کریں گے۔ ہماری حکومت کوئی قرضہ نہیں لے گی اورخود انحصاری کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

٭       بجٹ کے غیر ترقیاتی اخراجات میں 30فیصد تک کمی کی جائے گی۔ خصوصاً حکومتی عہدیداران کے رہائشی و سفری اخراجات، مہنگی گاڑیوں کے بے جا استعمال اورسرکاری تقریبات کے ذریعہ قومی خزانے کے ضیاع کا سدباب کیا جائے گا۔

٭       ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کی اصلاح کی جائے گی ،چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس کا نظام رائج کریں گے اورنئے ٹیکس لاگونہیں کئے جائیں گے۔ اشیا ئے ضرورت پر جی ایس ٹی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔نیز شرح ٹیکس کم کرکے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا۔

٭       بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ہر لحاظ سے مکمل سرمایہ کاری کے پراجیکٹ تیار کریں گے تاکہ وہ سرمایہ لانے کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ میں کاروبار شروع کرسکیں۔ نیز نج کاری میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو اہمیت دی جائے گی۔

٭       سود، ذخیرہ اندوزی، لاٹری، جوا، گراں فروشی، رشوت، سمگلنگ، اسراف اوراس قسم کی دیگر برائیوں کا خاتمہ اور سد باب کیا جائے گا۔

٭۔     بینکاری کے نظام کو سود سے پاک کیا جائے گا اور شراکت ،مضاربت اور باہمی تعاون کے اصول اپنائے جائیں گے۔

٭۔     زکوٰة و عشر کے نظام کی اصلاح کی جائے گی اور سیاسی و علاقائی بنیادوں پر زکوٰة کی رقم ضائع ہونے سے بچائی جائے گی۔

٭۔     کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔

٭۔     ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں پر افراطِ زر کی مناسبت سے نظرثانی ہوتی رہے گی۔

٭۔     اسلام کے دورِ اوّلین کے مثالی سوشل سیکورٹی سسٹم کو بروئے کار لاتے ہوئے بوڑھوں ، معذوروں ،بیواں اور بے روزگاروں کو معقول و ظائف دیئے جائیں گے ، اور ان کے لئے گھر یلوماحول کے حامل سپیشل ہومز بنائے جائیں گے۔

٭۔     کم آمدنی والے افراد کو رہائش ،سواری اور بچوں کی تعلیم کے لئے آسان شرائط پر بلا سود قرضے دیئے جائیں گے ۔

٭۔     ناجائز قابضین کی بیخ کنی کی جائے گی اور سرکاری عمال میں سے ان کے معاونین کا کڑا احتساب ہوگا۔

٭۔     ہر طرح کا لینڈ ریونیوپٹوار سسٹم کی بجائے بذریعہ بینک جمع کیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس