Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

خواتین کے حقوق کاتحفظ


اسلام نے خواتین کو خصوصی احترام دیا ہے۔ یہ ہمارے ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں، اس لیے جماعت اسلامی کی حکومت اسلام کی روشنی میں خواتین کو ان کے قانونی، معاشی اورسیاسی حقوق عطاکرکے ملک و ملت کی ترقی میں ان کو کردار ادا کرنے کا موقع دے گی۔

٭       شریعت کے عطا کردہ وراثت اورملکیت کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

٭       غیر اسلامی معاشرتی رسموں مثلاً بھاری جہیز نکاح بیوگان سے غفلت قرآن سے شادی، ونی، وٹہ سٹہ، کاروکاری اورغیرت کے نام پر قتل کا سدباب کیا جائے گا۔

٭       خواتین کوعزت و احترام سے پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ان کے لیے ہر صوبے میں الگ میڈیکل کالجز اوریونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

٭       تعلیم و تربیت اورموثر ابلاغ کے ذریعے ایک ہی وقت میں طلاق ثلاثہ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ نیز اس کے تدارک کے لیے قرآن و سنت کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی۔

٭       برسرروزگار خواتین (Working Women)کو بہتر اخلاق اورپیشہ وارانہ ماحول فراہم کریں گے۔

٭       خواتین کے خاص حالات (بیوگی /طلاق) کے پیش نظر ان کے لیے سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں ملازمت کی عمر کی حد میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

٭       سرکاری ملازمین خواتین کو زچگی کے لیے دو ماہ کی چھٹی (مکمل تنخواہ کے ساتھ) اورپرورش کے لیے آدھی تنخواہ پر چھٹی کا حق دیا جائے گا۔ چھٹی کے اس عرصے میں خواتین کو ملازمت اورمقام ملازمت کا مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

٭       طالبات کو ان کے قریب ترین میڈیکل کالجز و دیگر تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔

٭       گھریلو صنعتوں کو فروغ دے کر اپنے ہی گھر میں روزگار کی سہولت دی جائے گی۔

٭       پرائمری تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس