Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

صحت عامہ


٭۔     صحت کے شعبے میں بجٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

٭۔     تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی مفت فراہم کی جائے گی۔

٭۔     تمام ضلعی اور تحصیلی ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات فراہم کی جائیں گی ۔

٭۔      امراض دل،گردہ ،جگر ،کینسر ،ایڈز ، ٹی بی ، ترکِ منشیات کے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

٭۔     سرکاری ہسپتالوں میں شام کے وقت اوپی ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

٭۔     تمام شہریوں کو صحت کی جملہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلامی بنیادوں پر اجتماعی تکافل (انشورنس) کی سکیمیں بنائی جائیں گی۔

٭۔     اندرون ملک معیاری ادویات بنائی جائیں گی نیز جو ادویات درآمد کی جائیں گی، ان پر کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

٭۔     ہومیو پیتھی طریقہ علاج اور طب یونانی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس