Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نوجوان


آج کی نوجوان نسل ہمارا بہترین سرمایہ لیکن آج نوجوان لڑکے اور لڑکیاں انتشار، اضطراب اور مشکلات کا شکار ہیں۔

نوجوانوں کے مسائل حل کئے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہوسکتی ہے نہ ہی امن و امان قائم ہوسکتا ہے ہم نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

نوجوانوں کے لیے حصول علم کو آسان بنایا جائے گا نیز ایسی فنی تربیت کا بڑی سطح پر اہتمام کیا جائے گا جو انہیں روزگار کمانے کے قابل بنا سکے۔

سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کا سختی سے خیال رکھا جائے گا۔

نوجوانوں کے لیے خود روزگار سکیم کے تحت آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

نوجوانوں کے لیے کھیل اور تفریح کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

بچیوں کے لئے کھیل اور تفریح کے الگ سٹیڈیم بنائے جائیں گے۔

صحت مند ثقافتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ علاقائی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس