Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

روزگارسب کے لیے


o       روز گار کی فراہمی معیشت کے استحکام کے بغیر ممکن نہیں ۔

o       ایک علاقہ ، ایک صنعت کے انقلابی پروگرام کے تحت

o       ہر علاقہ کی معدنیات ، زراعت ، لائیوسٹاک ، جنگلات ،گھریلو صنعت یا دیگر امکانات کے مطابق

o       کسی خاص صنعت کے لیے اس علاقہ کو مختص کردیا جائے گا۔

o       حکومت ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی اور ٹیکس میںچھوٹ وغیرہ دے گی ۔

o       اس طرح اس علاقہ کے پڑھے لکھے نوجوانوں اور محنت کشوں کو ان کے اپنے علاقہ میں روز گار ملے گا۔ علاقہ ترقی کرے گا اور ایک صنعت کے ساتھ متعلقہ کئی صنعتیں پروان چڑھیں گی ۔

o       سرکاری ملازمتوں پر تقرریاں میرٹ پر ہوں گی۔ بھاری مشاہرے کی کنٹریکٹ ملازمتوں کا خاتمہ ہوگا۔

o       مقابلے کے امتحانات انگریزی کے ساتھ ساتھ قومی زبان میں لئے جائیں گے۔

o       روزگار کے حصول کے لیے انگریزی زبان کی بالادستی ختم کردی جائے گی ۔

o       دینی مدارس کے فارغ التحصیل افراد کو قومی دھارے میں لانے کے لیے دینی نصاب کے بعض مضامین بھی مقابلے کے امتحانات میں شامل کیے جائیں گے۔

o       نجی شعبہ کی شراکت سے سالانہ دس لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں گے

o       ایگروبیسڈ انڈسٹری ،کاٹیج انڈسٹری اور سمال و میڈیم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے مراعات کا خصوصی پیکیج تشکیل دیا جائے گا۔

پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو شرح تعلیم میں اضافہ کے حقیقی اورواضح چیکنگ میں آنے والے نظام سے مربوط کرکے ایک سال کی مدت کے لیے بے روز گار ی الانس دیا جائے گا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس