Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

یوم یکجہتی کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں

  1.  ہر سال کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر اس عزم اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی مکمل آزادی اور تکمیل پاکستان تک کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی وسفارتی ہرسطح پر حمایت جاری رہے گی سیز فائر لائن کے اس طرف مظلوم و محکوم کشمیریوں کی حمایت میں جلسے جلوس،ریلیاں ،سیمینارز منعقد ہوں گے جن کے ذریعے پاکستانی ملت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو یہ پیغام دے گی کہ وہ جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام ان کی پشت پر ہیں جبکہ سیز فائر لائن کے اس پار مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمان بھی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارت سے آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد آزاد ی کو مزید تیز تر کرنے کے عزم کااظہار کریں گے ،5فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز اس وقت کے امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم قاضی حسین احمد ؒ نے کاکیا تھا جس پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدنوازشریف اور وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو مرحومہ نے ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم یکجہتی کشمیر کو سرکاری طور پر منایا ،یوم یکجہتی کشمیر منانے کی روایت تسلسل سے آج بھی جاری ہے ،تحریک آزادی کشمیر میں برسرپیکار کشمیری اپنی منزل کے حصول کے لیے نئے عزم سے اپنے سفر کو جاری رکھنے اور تحریک کے خلاف جاری سازشوں کے توڑ کے لیے از سر نو اپنے اہداف طے کریں گے کشمیری عوام نے آزادی کے اس سفر میں قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے کشمیر عوام جان و مال عزت و آبرو ہر قسم کی قربانی پیش کر چکے ہیں آج کشمیر میں بستیاں اجڑ چکی ہیں گھر ویران اور قبرستان آباد ہیں،آزادی کی اس تحریک میں لاکھوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں ہزاروں زخمی و معذور ہیں ہزاروں اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں اس قدر تاریخ ساز قربانیاں دینے والے کشمیری آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہو سکتے ،کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کا ایسا حل چاہیے جو ان کی خواہشات اور امنگوں کی روشنی میں ہو وہ حل یہی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں حق خودارادیت دیا جائے کشمیری پاکستان و بھارت کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہان ہیں لیکن یہ تعلقات اس وقت تک خوشگوار نہیں ہوسکتے جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا دونوں ممالک کے درمیان اصل تنازعہ مسئلہ کشمیر ہے مسئلہ کشمیر کو ایک طرف رکھ کر بھارت سے دوستی کے رشتے استوار کرنا آلو پیاز کی تجارت ثقافتی رشتے مضبوط کرنا تحریک آزاد ی کشمیر کے خلاف گھناونی سازش ہے اور لاکھوں شہداء کے خون سے بے وفائی ہے کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے بھارت کے ساتھ تجارتی و ثقافتی رشتے مضبوط کرنے آلو پیاز کی تجارت کے لیے نہیں دئیے بلکہ بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے یہ ساری قربانیاں دی گئی ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت سے دوستی کے رشتے مضبوط کرنے سے پہلے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لیے کشمیریوں کی ہر سطح پر عملی مدد کی جائے کشمیری عوام حد سے بڑھ کر قربانیاں دے چکے ہیں اب وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کب ان کی مدد کو آتا ہے پاکستان جدوجہد آزادی کے فیصلہ کن مرحلے پر کشمیریوں کو تنہانہ چھوڑے بلکہ ان کی پشت پر کھڑا ہو تا کہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل حاصل کر سکیں یہ بات یاد رہنی چاہیے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے تاریخ کا عظیم جہاد کر رہے ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو ختم کرنے کے لیے ہر قسم کے مذموم حربے اور ہتھکنڈے آزمائے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم حربوں میں کامیاب نہیں ہو سکاہے آزادی کی اس تحریک میں مائوں نے اپنے لخت جگر بہنوں نے اپنے جوانسال بھائی شہادت کے لیے پیش کیے ہیں کشمیر کا ہر گھر شہید کا گھر اور ہر بستی شہداء کی بستی ہے تاریخ اس بات کی شاید ہے کہ کشمیریوں نے خون کے دئیے راہ آزادی میں روشن کیے ہیں ہر شہادت نے نئے مجاہد اور غازی دئیے ہیں اگر آزادی و حریت کا راستہ قتل و غارت گری جبر و تشدد سے رک سکتا تو یہ آزادی مکہ کی گلیوں میں ہی گم ہو چکی ہوتی ہرقطرہ خون ہر آہ و دلخراش ہر نشان زخم نے راہ آزادی کے مسافروں کے قدم تیز تر ان کی آزادی کی تحریک کو مستحکم تر اور ان کے دائرہ کو وسیع تر کرنے کا سبب بنا ہے آزادی کی جس آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی وہی نعرہ و مستانہ و دیوانہ بن کر گلی کوچوں میں گونجی ہے آزادی کی جس شمع کو گل کر دینے کے لیے جبر کے ہاتھ اٹھے وہ خود بھی جلتی رہی اور نئے دئیے بھی جلاتی رہی لیکن وہ بڑھنے والے ہاتھ رک گئے ٹوٹ گئے تاریکی میں گم ہو گئے کشمیری یہ عزم کر چکے ہیں کہ ان کے قدم رکیں گے نہ تھکیں گے ان کے سر جھکیں گے نہ دبیں گے بلکہ آزادی و حریت کا سفر زیادہ تیز رفتاری سے جار ی رہے گا5فروری کے دن ہم تحریک آزادی کشمیر میںبرسرپیکار قائدحریت سید علی گیلانی سمیت تمام حریت قائدین کی آزادی و حق خودارادیت کے لیے عظیم جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم ان عظیم مائوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے لخت جگر آزادی کی راہ میں قربان کیے ہم ان بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے انسال بھائی آزادی کی تحریک میں قربان کیے آزادی و حق خودارادیت کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کی منزل حاصل ہو کر رہے گی یہ بات یاد رہنی چاہیے جس تحریک میں شہداء کا خون شامل ہو جائے و ہ تحریک کبھی ناکام نہیں ہوتی انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم و محکوم مسلمان آزادی کی نعمت سے مالا مال ہو ں گے بھارتی جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سیاسی و سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھے بھارت عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہا ہے بھارت کے اس منفی پروپیگنڈے کا توڑ کرتے ہوئے تحریک آزادی کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا واضح رہے کہ کشمیرو پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستان کی مضبوطی اور استحکام تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے جس قدر پاکستان مضبوط ہو گا اس قدر کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب تر ہو گی بھارت پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے پاکستانی ملت اتحاد ویکجہتی کے ساتھ بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی وحدت کا مظاہرہ کیا جائے یہی وقت کی ضرورت ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس