Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی زندگی تاریخ کے آئینے میں!

  1. مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کی زندگی تاریخ کے آئینے میں!

       25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے ۔
    1906 تا 1913 ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے ۔
    1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ’’ اخبار مدینہ ‘‘ سے کیا ۔
    1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔
    1925 ء میں ’’ الجمعیۃ ‘‘ دہلی کی ادارت سنبھال لی جو چار سال تک جاری رہی ۔
    1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ’’ ترجمان القرآن ‘‘  کا اجرا کیا ۔
    26 ؍اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔
    11  مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی ؒ کو سزائے موت سنا دی ۔
     1957 ء میں ماچھی گوٹھ میں جماعت اسلامی کا چوتھا کل پاکستان اجتماع ہوا ۔
    1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی ؒ پر قاتلانہ حملہ ہوا ۔
    1967 ء میں بحالی جمہوریت کے لیے دوسری جماعتوں سے مل کر تحریک جمہوریت پاکستان ( پی ڈی ایم) کی تشکیل کی ۔
    1970 ء میں مولانا مودودیؒ کے اعلان پر بے مثال یوم شوکت اسلام منایا گیا ۔
    1973 ء میں 31 سال تک تحریک کی رہنمائی کرنے کے بعد مسلسل علالت کی وجہ سے جماعت اسلامی کی امارت سے معذرت کر لی ۔
    1979 ء میں علاج کی غرض سے مولانا مودودی ؒ امریکہ گئے ۔ 22 ستمبر 1979 ء کو بفیلو ہسپتال امریکہ میںانتقال فرما گئے ۔



 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس