Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

میری جمعیت ، میری کردار ساز

  1. جب ان سے پوچھا گیا۔۔جمعیت سے آپ نے کیا پایا؟

    میری جمعیت ، میری کردار ساز

     جاوید ہاشمی

     اسلامی جمعیت طلبہ نے جوانی میں جو میری تربیت کی ہے  وہ آج تک میرے اندر راسخ ہے  اور میں اسے مستقبل کے لیے بھی کامیابی کا راز سمجھتا ہوں۔ میں نے ذمہ دارانہ زندگی گزارنے کی ابتدا ء جمعیت سے کی اور جمعیت ہی سے ذمہ دارانہ زندگی گزارنے کا ڈھنگ سیکھا۔  جمعیت ہی وجہ سے مجھے سیاست میں اصولوں کی اہمیت کا ندازہ ہوا۔ سیاست میں اصولی موقف اپنانا اور اس کی تائید کرنا مجھے جمعیت نے سکھا یا۔ اس ملک کی قیادت کے اندر تبدیلیوں کے چیلنجز کو قبول کرنا اور ان سے نبرد آزما ہونا میں نے جمعیت سے سیکھا۔  جمعیت ہی نے مجھے آمریت کے خلاف سراٹھا کے چلنا سکھایا۔  ان امنگوں اور نظریات کے لیے جن کے لیے پاکستان کی تکمیل ہوئی ہے ان کو کامیابیوں سے گزارنا بھی جمعیت ہی کی تربیت سے ممکن ہوا۔

    اب بھی ذاتی حیثیت سے جب میں اقتدار میں ہوتا ہوں یا جیل میں مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ مجھے اپنے رب کے سامنے جواب دینا ہے ، مجھے ان لوگوں کو جواب دینا ہے جنہوں نے مجھے پر بھروسہ کیا جنہوں نے مجھے اپنا قائد بنایا اور پھر ہر وقت خود اپنا محاسبہ کرنا ہے ، اس جوابدہی کا احساس مجھے جمعیت نے کرنا سکھایا۔ اور اسی احساس نے مجھے اپنے کردار کو معاشی اور معاشرتی طور پر بہتر رکھنے کا حوصلہ دیا۔  میری زندگی کے تمام مراحل کے اندر کردار سازی کا عمل جمعیت نے کیا ہے۔ اور یہ کردار آج تک میری زندگی روشنی ہے۔ مختصراً یہ کہ میری جمعیت میر ی کردار ساز ہے

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس