Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

محکمہ جیل کے ڈھائی ارب میٹروٹرین پر لگانا قابل مذمت ہے۔میاں مقصوداحمد

  1. لاہور3    اگست 2017ء:امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ جیل کے ڈھائی ارب روپے میٹروٹرین پر خرچ کرنے کی وجہ سے سیکیورٹی آلات کی خریداری کھٹائی میں پڑگئی ہے۔ کوٹ لکھپت کیمپ سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کے لیے سیکیورٹی آلات خریدنے کے لیے مختص کیے گئے فنڈزکومیٹروٹرین پر لگانا قابل مذمت ہے۔صوبے میں جرائم،اسٹریٹ کرائمز اور دہشت گردی کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے مگر حکومت کی سنجیدگی کایہ عالم ہے کہ سرکاری اداروں کے لیے فراہم کیے جانے والے فنڈز میٹروٹرین پر لگادیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اورنج ٹرین لائن اگرچہ عوامی فلاح وبہبود کامنصوبہ ہے مگراس منصوبے پر کام سست روی کا شکار ہے جس سے عوامی مشکلات میں پہلے سے کئی زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔منصوبے کا سول ورک72.2جبکہ الیکٹریکل اور میکینکل کام صرف13فیصد مکمل ہوا ہے۔مجموعی طور پر منصوبے کو صرف41فیصد ہی مکمل کیا جاسکا ہے۔شہر لاہورمیں موسم برسات کے دوران سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور جگہ جگہ کھودائی سے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں پر محیط ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محسوس ہوتاہے کہ حکمرانوں کو عوامی مشکلات اور ان کے حل سے کوئی غرض نہیں۔وہ ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کواختیار کرکے اپنی رہی سہی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں۔چار سال گزارنے کے باوجودحکومت نے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔لاہور سمیت پورے صوبے میں لاقانونیت اور بدامنی کی انتہاہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکمران عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں تو دوسری طرف حساس عمارتوں پر نصب80فیصد کیمرے خراب ہونے کی اطلاعات میڈیا میں آرہی ہیں۔ملک وقوم مسلسل بحرانوں کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کے اقتدار میںآنے اور جانے سے عوامی فلاحی منصوبوں اور دیگرترقیاتی کاموں پر فرق نہیں پڑنا چاہئے۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایاجاتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس روش کو تبدیل کیاجائے اور عوامی فلاح وبہبود میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس