Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکمرانوں نے مایوس کن اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔ذکراللہ مجاہد

  1.  لاہور31مئی 2017ء: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمران اپنے آخری بجٹ میں غر یبوں کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوںنے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں جے آئی یوتھ لاہور کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں جے آئی یوتھ لاہو ر کے صدر شاہد نوید ملک ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور طاہر جاوید ، علاقائی صدور جے آئی یوتھ لاہور علی ڈوگر، علی عباس ، ملک عدنان ، عبدالماجد ، سیکرٹری شعبہ جات جے آئی یوتھ لاہور احمد طور و دیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکمرانوں نے مایوس کن اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے جس سے مہنگائی کے نئے طوفان نے جنم لیا ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اشیاء خوردونوش آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب اور متوسط طبقات کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ عبادات کی بجائے ، ناانصافی اور منافع خوری کا مہینہ بن گیا ہے ۔ دنیا بھرمیں مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے اس بار رہی سہی کسر حکومت نے غریب دشمن بجٹ پیش کر کے پوری کر دی ہے ۔ذکر اللہ مجاہدنے کہا کہ شہر بھر میں پنجاب حکومت ، بلدیاتی اداروں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی رٹ بری طرح ناکام ہوچکی ہے اورقیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ چند کرپٹ اور ناااہل افسران کی سرپرستی میں ہی ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کرپٹ اور لیٹروں کو پہچان گئی ہے آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لے کر دیانتدار قیادت کا انتخاب کرئیگی ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس